بہار میں ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں کی تخریب کاری، ٹرین پٹری سے اترگئی، کئی مسافر زخمی

نئی دہلی (ثناءنیوز) بھارتی ریاست بہار میں گوہاٹی جانے والی راج دہانی ایکسپریس کی 14 بوگیاں ضلع کادھیار میں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور نے ٹریک پر دھماکے کی آواز سنی اور ایمرجنسی بریک لگائی جس کے باعث 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ماﺅنواز علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔