بھارتی ایجنسیوں نے پرامن جلسوں کو خراب کرنے کیلئے ایجنٹ مامور کردئیے: علی گیلانی

سرینگر (کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے پرامن جلسوں کو خراب کرنے پر چند ایجنٹوںکو مامور کیا ہے جن کو عنقریب عوام کے سامنے لا کر بے نقاب کیا جائےگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کدل میں پولیس کی طرف سے تشدد ڈھانے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پروگرام سو فیصد پرامن ہوتے ہیں اور ہم کوئی اشتعال انگیز نعرہ تک دینا بھی روا نہیں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم جب پرامن کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو یہ محض سیاست کاری نہیں ہوتی ہے بلکہ ہم دیانتداری سے یہ بات کرتے ہیں۔