عبادتگاہوں کی مبینہ مسماری کی کوشش پر پشاور میں ہندو، سکھ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور (صباح نیوز) پشاور میں ہندوں اور سکھوں کی عبادتگاہوں کو مبینہ طور پر مسمار کرنے کی کوشش کیخلاف ہندو اور سکھ برادری کے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔آسامی گیٹ شہر کا ایک تاریخی مقام ہے جہاں ہندوں کے دو مندر اور سکھوں کا ایک گردوارہ واقع ہے۔