پشاور: سرچ آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوں سمیت 100 افراد گرفتار

پشاور (آن لائن) پشاور کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 7 افغان باشندوںسمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ،گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے حیات آباد اور ہشت نگری میں متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی ، اے ایس پی حیات آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 59 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا جبکہ ہشت نگری کے علاقے میں 17 افراد کو کرایہ داری کوائف جمع نہ کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔