شانگلہ: دو کاریں آپس میں ٹکرا کر دریا میں گر گئیں،6 افراد جاں بحق،5 زخمی

شانگلہ (آن لائن) بشام کے علاقے کیوڑی میں دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ، دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد دریا میں جاگریں، نعشوں اور زخمیوں کو دریا سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام میں کیوڑی کے مقام پر دو کاریں آپس میں خوفناک طریقے سے ٹکرا گئیں جس کے بعد دریا میں جاگریں جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے دریا میں گرنے والی کاروں سے نعشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا جہاں سے انہیں ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔