حیدرآباد: بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق‘ 30 زخمی

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) انڈس ہائی وے پر آمری کے مقام پر مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق‘ 30 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حالت تشویشناک ہے۔ مسافر بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔