جڑانوالہ: خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے والی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی

جڑانوالہ (نامہ نگار) ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائی نے ڈانٹا تو لڑکی نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لگی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زندگی موت کی کشمکش کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ چک نمبر 108گ ب سائیں دی کھوئی کی فاطمہ ستار اپنے گھر میں بیرون ملک مقیم بھائی کا فون سن رہی تھی ‘ باہر سے آنے والے بھائی کامران نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تمہارے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس سے تم بات کر رہی ہو تو لڑکی کو یہ بات برداشت نہ ہوئی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر نے کیلئے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس کے ساتھ اس کا ڈیڑھ سالہ بھائی زاہد بھی جھلس گیا جن کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122نے اطلاع ملتے ہی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی برن وارڈ میں پہنچایا جہاں بھائی کو طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا اور لڑکی زندگی موت کی کشمکش کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔