اوکاڑہ: کتے نے حملہ کرکے چوتھی جماعت کی طالبہ کو شدید زخمی کر دیا‘ ہسپتال منتقل

اوکاڑہ (نامہ نگار) چوتھی جماعت کی طالبہ کو کتے نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ یاسر غفار ٹائون کے رہائشی حاجی نواز کی چوتھی جماعت کی طالبہ بیٹی جویریہ ٹیوشن پڑھنے کیلئے جا رہی تھی‘ راستہ میں ایک شخص عبدالغفور مستری نے اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا۔کتے نے طالبہ پر حملہ کر دیا۔ طالبہ کو امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔