کوئٹہ: پرنسپل کے قتل کیخلاف سینکڑوں لیکچررز کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان پروفیسر لیکچرز ایسوسی ایشن نے کامرس کالج کوئٹہ کے پرنسپل پروفیسر امانت علی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بلوچستان کو جہالت کی تاریکیوں میں دھکیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ گذشتہ روز سینکڑوں مرد و خواتین لیکچرز اینڈ پروفیسرز نے مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرز لیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر نواز سومرو نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ایک عرصے سے جاری ہیں۔ حکومت ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے اساتذہ اور شہریوں کو تحفظ دے۔ بعدازاں صوبائی وزیر تعلیم، صوبائی وزیر خوراک اور وزیراعلیٰ کی مشیر راحیلہ درانی نے پروفیسرز سے بات چیت کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کوئٹہ/ مظاہرہ