عزاداروں کو سہولیات کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں‘سلیم راجپوت
حےدرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حےدرآباد محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں اورزائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،جبکہ صحت وصفائی کی صورتحال بہتربنانے کے لئے میئرسید طیب حسین ،میونسپل کمشنر شاہد علی خان سے مسلسل رابطوں میں ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر ز ،مختیارکارمجالس ،جلوس اورامام بارگاہوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں ،غفلت اورلاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سرکاری اورنجی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،خون کی بوتلیں پہنچانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔