کندھکوٹ میں سرچ پریشن‘ 15 ملزمان گرفتار
کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ میں رینجرز اورپولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور ا سنیپ چیکنگ کے دوران ایک قاتل سمیت 15افراد گرفتار کرلئے گئے متعدد وغیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں بھی ضبط اور چالان کی گئیں محرام الحرام میں سیکورٹی کوبرقراررکھنے کیلئے ایس ایس پی بشیراحمد بروہی نے حساس قراردی گئی۔ شہنشاہ امام بارگاھ میانی بڈانی کا دورہ کیا اورحالات کا جائزہ لیاگیا۔کشمورکے تھانیدار صادق اوڈھونے کاروکاری کے الزام میں بھیتجی کوقتل کرنے والے ملزم اللہ بخش مینک کوگرفتارکرلیاجبکہ دیگر14ملزمان بھی گرفتارکیئے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ سندھ بلوچستان اورپنجاپ کی سرحدی پٹی کو سیل کرکے قومی شاہراہوں پرا سنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔