کندھکوٹ میں2 مقدمات کا فیصلہ‘5 افراد کو سزائیں اور جرمانہ
کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ کے فیملی اورسول جج محمد اشرف ڈہراج کی عدالت نے دومقدمات میں 5افراد کوجرمانہ اوردودوسال کی سزاسنادی تھانہ ای سیکشن کے حدود کے دومقدمات میں سزائیں سنائی گئیںایک مقدمہ نمبر65\2017میں گھرمیں گھس کرجھگڑاکرنے اورزخمی کرنے پر مقدمہ کے مدعی محمد اسمٰعیل سبزوئی نے منظور ولددنیابخش عر ف دھنی بخش سبزوئی،فقیرمحمد ولد دنیابخش،عزیزاللہ عرف عظوولدمولابخش،جمال الدین ولدمولابخش سبزوئی پر مقدمہ کررکھا تھا جن کودودوسال سزاسنائی گئی ۔دوسرے مقدمہ میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ منصورعلی سومرونے ایک مقدمہ میں ملزم میرخان ولد شیخوسبزوئی جواپنے بھائی عبدالخالق کے بدلے عدالت میں پیش ہوتاتھاشناختی کارڈ پیش کرنے پر پکڑاگیاجسے تھانہ ای سیکشن پر ریڈر عبدالجبارڈومکی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر87\2017درج کرایاگیاتھاجسے دوسال سزااورایک ہزارجرمانہ کیاگیا۔