بھٹ شاہ میں پولیس اور رینجرز کا فلیگ مارچ
بھٹ شاہ(نامہ نگار)ایس ایس پی مٹیاری سید امداد علی شاہ ڈی ایس پی رینجرز افصل خان کی قیادت میں مٹیاری ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں پولیس اور رینجرر نے مشترکہ فلیگ مارچ فلیگ مارچ کیا۔ مارچ میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مٹیاری آغا عبدالمجید پٹان ،ڈی ایس پی ہالا اختر قریشی ،ڈی ایس پی نیو سعیدآباد عطا محمد ڈاہری،ڈی ایس پی سیکورٹی الطاف آرائیں ،ڈی ایس پی مٹیاری جمہ خان پہنور ، رحیم کوسو ،ر رضوان احمد ، سعید بھیو، ایس ایچ او وومن تھانہ بھٹ شاہ خانزادی ساند، پی ایس او سید ظاہر علی شاہ ،ایس ایچ او بھٹ شاہ علی اصغر برہمانی شریک تھے فلیگ مارچ نے ہالا، مٹیاری،نیو سعید آ ٓباد ،سیکاٹ، خیبر،اوڈیرو لال ولیج اولڈ ہالا،اوڈیرو اسٹیشن ،بھٹ شاہ کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔