شہدادپورمیں حالات سے دلبراشتہ 2 خواتین کا اقدام خودکشی
شہدادپور (نامہ نگار) شہدادپور کے قریب گاو¿ں جعفر لغاری کی رہائشی غیر شادی شدہ لڑکی نظیراں بنت اکبر سولنگی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی دوسرے واقعہ میں گاو¿ں مانک تھہیم کی مکین مسمات صغراں تھہیم نے بھی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی لی جن کو تشویشناک حالت میں سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔