جیالے 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریاں کریں: اسماعیل وسان
ٹنڈو جام(نامہ نگار) پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد دیہی کے جنرل سیکرٹری اسماعیل وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریاں کریں۔ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈوجام کے اورنواحی دیہاتوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میںمزید مضبوط ومتحد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔