پیپلزپارٹی کی فرانس کے زیراہتمام نصرت بھٹو کی تیسری برسی منائی گئی

پیرس (صاحبزادہ عتیق) پیپلزپارٹی فرانس کی جانب سے محترمہ نصرت بھٹو کی تیسری برسی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب میں پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سردار لطیف کھوسہ، فرانس کے نائب صدر کامران یوسف گھمن، جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد، صغیر اصغر، لطیف الرحمان، پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماﺅں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزامات لگ رہے ہیں کہ وہ نواز شریف حکومت کے ساتھ ہے مگر ایسا نہیں ہے، پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی حمایت کرتی ہے۔ دھرنے اور احتجاج کرنا عوام کا حق ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ چند لوگ سڑکوں پر آئیں اور حکومت گرانے کی بات کریں۔ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا غیرآئینی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھرنوں کے ذریعے حکومت گرانے کی روایت ڈالی گئی تو کوئی بھی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی۔