شامی فورسز کا فضائی حملہ ، 5 عورتیں‘ 10 بچے جاں بحق ، متعدد افراد زخمی

بیروت ( اے ایف پی ) شامی فورسز کے فضائی حملے میں 5 خواتین اور 10 بچے ہلاک ہوگئے ۔ بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان تھیں ۔ شامی فورسز کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیرل بم برسائے گئے۔ فورسز نے ایک گھر اور عوامی ہال کو نشانہ بنایا ۔ فضائی حملے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ مارچ 2011 ءسے ایک لاکھ 80 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں ۔