بھارتی ریاست ہریانہ میں پان فروش کو ایک ارب 32کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا گیا

نئی دہلی ( نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی ریاست ہریانہ میں پان فروش کو ایک ارب 32 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا گیا ۔ بجلی کمپنی نے کتھا چونا لگانے والے کو بل بھجوایا تو اس کے ہوش اڑ گئے ۔ تاہم بجلی والوں نے بعد میں اپنی غلطی مان لی اور بل کو درست کر دیا گیا ۔ پان فروش راجیش کا کہنا تھا کہ اسے ہر مہینہ ایک ہزار کا بل آتا تھا ۔