اقوام متحدہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قرارداد پر بھارت سے عملدرآمد کروانے میں ناکام

سرینگر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا قیام 1945میں عالمی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمل میںلایا گیا تھا لیکن عالمی ادارہ 67برس گزرنے کے باجود تنازعہ کشمیر حل نہیں کر اسکا جو اسکے وجود پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے نے کشمیرکے بارے میں متعدد قرار دادیں پاس کیں جن میں کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم چھ دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عالمی ادارہ اپنی قرار دادوںپر عمل درآمد نہیں کراسکا۔


اقوام متحدہ ناکام