نیب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر سے غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا کی 105 سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی لسٹ نیب کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ نیب نے بلدیہ‘ محکمہ ریونیو‘ کنٹونمنٹ بورڈ‘ ضلع کونسل اور تمام بلدیاتی اداروں سے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی ہے۔