پاکپتن: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ 4 فرار‘ ایس ایچ او بھی زخمی
پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فیروزپورچشتیاں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ ہلاک ہوگیا جبکہ 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایس ایچ او کلیانہ بھی شدید زخمی ہوا۔