محسن وال (نامہ نگار)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے اقتدار نے عوام کا استحصال کیا ہے ۔ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔حکمرانوں کی جاگیروں اور فیکٹریوں میں اضافہ جبکہ عوام کی حصہ میں صرف طفل تسلیاں ۔ جمہوریت اور سیاست پر جاگیرداروں ظالم وڈیروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے میاں چنوں میںضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری افتخارالحسن کے گھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے معاف کروانے والوں کو بھی پکڑ کر ان کا کڑا احتساب کرنا چاہئے اور جمہوریت کی آڑ میں انسانوں کو لڑانے والے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا جماعت اسلامی شفاف احتساب چاہتی ہے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر وزیر قانون ختم نبوت فارم سے حلف نامہ ختم کرنے کی سازش میں ملوث ہیں تو اسے فارغ کیا جائے اور اسے سزا دی جائے اور راولپنڈی ، اسلام آباد کی عوام کی پریشانی کو ختم کیا جائے متحدہ مجلس عمل کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں دسمبر کے وسط تک مشاورت مکمل کرلی جائے گی اس موقع پر ضلعی امیر خانیوال چوہدری افتخارالحسن ،صدر سیاسی کمیٹی میاں چنوں مہر افضل سیا ل اور صنعتکار حاجی عبدالرزاق ڈوگربھی موجود تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024