لودھراں( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد کی خصو صی ہدا یت پر پو لیو ٹیم کو ہرا ساں کرنے والے ملزموں کے خلاف تھانہ صدر لودھراں میں مقد مہ درج کر دیا گیا تفصیل کے مطابق پو لیو ٹیم کی لیڈی ہیلتھ ورکرز زلیخا پر وین اور صائمہ مائی کو کمال پور جتیال میں دوران ڈیوٹی دو ملزمان قاسم شاہ اور محمد شکیل نے ہراساں کیا اور انہیں موٹر سائیکل کی ٹکر ماری جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو یہ واقعہ رپورٹ کیا گیا جس پر انہوں نے فوری پر چہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔ رات گئے ایک ملزم قاسم شاہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔جبکہ دوسرا ملزم محمد شکیل ابھی تک مفرور ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین پلانے کا فریضہ انجام دینے والی ٹیموں کو کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پو لیو ٹیموں کے کام میں دخل اندازی کر نے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024