پاکپتن: 5ہزار روپے کے تنازعہ پر 6ماہ کے بچہ کو زندہ جلا ڈالا

پاکپتن (نامہ نگار) دو بدبخت افراد نے پانچ ہزار کے تنازع پر 6ماہ کے بچہ کو زندہ جلا دیا۔ تفصیل کے مطابق 36ای بی کے اللہ دتہ ملزمان عنایت وغیرہ نے 5ہزار روپے لینے تھے۔ گذشتہ روز دونوں ملزمان گھر آئے اور اللہ دتہ کی بیوی سے 5ہزار روپے کا تقاضا کیا۔ اس کی بیوی نے بتایا کہ گھر کوئی موجود نہیں‘ تھوڑی دیر بعد آکر پیسے لے جانا جس پر ملزمان نے مشتعل ہوکر چارپائی پر سوئے ہوئے بچے کو آگ لگا دی‘ اسے نازک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
زندہ جلا ڈالا