صدر زرداری کی وطن واپسی پرشریف برادران کی نااہلیت کا فیصلہ ایک گلدستےکی شکل میں پیش کیا گیا ہے: اکرم شیخ ایڈوکیٹ

عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ نوازشریف کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ درست تھا۔ نوازشریف کی پہلے بھی نااہلی کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی خواہش پر ہوا اور آج کا فیصلہ بھی ان کی خواہش پر ہوا ہے۔ مخالف فریق نے شریف برادران کو عدالت میں گالیاں دیں لیکن فاضل عدالت چپ رہی۔ عدالت کو عجلت میں ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے تھا جو کہ قانون اورعوام کے خلاف ہو۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے تو وہ وزیراعلیٰ کیسے رہ سکتے ہیں۔