پی ایل ایف کے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے: عزیز اکبر بیگ
ملتان ( سپیشل رپورٹر) سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرزا عزیز اکبر بیگ نے کہا ہے کہ پی ایل ایف کے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ پی ایل ایف ج نوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ نظریاتی کارکن نہ صرف پارٹی بلکہ ہمارا بھی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی مشاورت کے بعد پی ایل ایف جنوبی پنجاب کی تنظیم تینوں ڈویژن میں مکمل کر لی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایل ایف اور پیپلز یوتھ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں فیاض بھٹہ ایڈوککیٹ اور شیخ شاہد نعیم ایڈووکیٹ کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ نور مصطفی‘ سیکرٹری اطلاعات پی ایل ایف جنوبی پنجاب رانا جاوید اختر‘ صدر پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب سید عارف شاہ‘ نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان فیروزہ فیض‘ فیاض بھٹہ‘ شیخ شاہد نعیم اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔