ضلع خانیوال میں آج دی ہینڈواشنگ ڈے منایا جائیگا
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی نگرانی میںضلع خانیوال میں آج دی ہینڈ واشنگ ڈے منایا جائے گا ضلع بھر کے سرکاری ادارے بشمول پبلک سکول، کالجز، ہسپتالوں اور دیگر دفاتر میں صبح نو تا دس بجے ہینڈواشنگ ڈے منانے کے لئے سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو واش روم سے باہر آنے پر ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ نہ دھونے کے مضر اثرات اور اس سے انسان کو لگنے والی مختلف بیماریوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔