خیبر پی کے اسمبلی: سپیکر، ڈپٹی کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کا بل پیش
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) خیبر پی کے اسمبلی کے اجلاس میں صوبے کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بزرگ شہریوں، زکوٰة و عشر اور ماحولیات سے متعلق ترمیمی آرڈیننس بھی پیش کئے گئے۔ وزیر قانون امتیاز قریشی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل پیش کیا۔ اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت میں قرارداد کی منظوری بھی دی۔ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے پر انتخاب کیلئے شیڈول کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن جاوید نسیم منہ پر کالی پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔
خیبر پی کے اسمبلی