بہاولپور: صدر ممنون اور گورنر پنجاب کی آمد پر ”گو نواز گو“ کے نعرے: آن لائن کا دعویٰ
بہاولپور (آن لائن) صدر پاکستان ممنون حسین اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی بہاول پور آمد کے موقع پر بہاول پور میں ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے گئے۔ تفصیل کے مطابق گلستان ٹیکسائل ملز کے ورکرز نے صدر پاکستان ممنون حسین اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی بہاول پور آمد پر بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کے خلاف ختم نبوت چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے واقعہ کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
آن لائن کا دعویٰ