پنجاب اسمبلی کی حفاظت کیلئے لگائے جانے والے کنٹینرز کے ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ، نعرے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی حفاظت کیلئے لگائے جانیوالے کنٹینرز کے ڈرائیوروں کا مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ پولیس اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈرائیوروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خاموش کروا دیا۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے محمد علی اور عاطف نامی ڈرائیور سمیت کنٹینرز ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈرائیورز کاکہنا تھاکہ ہمیں 4ہزار روپے رات کے کرائے پر لایا گیا اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ صبح 7بجے جانے کی اجازت ہو گی لیکن یہاں پولیس ہمیں گاڑیوں کی چابی دے رہی ہے اور نہ ہی کاغذات حوالے کئے جا رہے ہیں جبکہ ہمیں کھانے پینے کی سہولت میسر نہیں۔
کنٹینرز ڈرائیور/ احتجاجی مظاہرہ