میونسپل کمیٹی بورے والا وارڈ نمبر33 کا بلدیاتی الیکشن کالعدم قرار
بورے والا(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل ملتان نے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 33 این،او بلاک بورے والا کا بلدیاتی الیکشن کالعدم قرار دے دیا اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے شہباز حسین باجا بھٹی منتخب ہوئے تھے مدمقابل(ن)لیگی امیدوار زاہد غفور گجر کی درخواست پر ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی شہباز حسین باجا بھٹی کو ہی کامیاب قرار دیا گیا تھا لیکن زاہد غفور گجر نے الیکشن ٹریبونل میں ووٹوں کی اس دوبارہ گنتی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جسکی سماعت کے بعد آج الیکشن ٹریبونل ملتان نے اس الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے۔