ڈھاکہ میں سب سے بڑا تبلیغی اجتماع جاری، دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان شریک

ڈھاکہ (آن لائن) حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں لاکھوں مسلمان شریک ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب دریائے ٹرانگ کے کنارے ٹونگی میں جمعہ کو شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا، اجتماع میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمان شریک ہیں۔ خاص طورپر اتوار کو اجتماع کے آخری روز بڑی تعداد میں لوگ اختتامی دعا میں شرکت کریں گے۔ اجتماع میں شریک افراد کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کیلئے آٹھ ہزار سیکورٹی اہلکار اور سادہ لباس میں سات سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر نو آبزرویشن ٹاورز اور ساٹھ کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔