ایران : ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

تہران (ریڈیو نیوز) ایران میں ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرین مشہد سے تہران جا رہی تھی کہ پٹڑی سے اتر گئی جس سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔