فیروزوالہ: عورتوں کے جھگڑے کا شاخسانہ چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا

فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع گاﺅں رانا بھٹی میں عورتوں کے جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے گولی مار کر بڑے بھائی کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا بھٹی کا رہائشی محمد بوٹا اور اسکا چھوٹا بھائی محمد ریاض ایک مکان میں اکٹھے رہتے تھے۔ گزشتہ روز بوٹا کی بیوی کی اپنے دیور ریاض کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔ اس پر دونوں بھائیوں میں ہاتھا پائی ہو گئی اور ریاض نے پسٹل سے فائرنگ کر کے بوٹا کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہاﺅس بھیج دی ہے۔
بھائی قتل