مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چودہ افراد کو گرفتار اور اسلحہ ومنشیات برآمد کیا گیا رینجرزکمانڈروسیم ایوب

مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرکے چودہ افراد کو گرفتار اور اسلحہ ومنشیات برآمد کیا گیا رینجرزکمانڈروسیم ایوب

کمانڈر وسیم ایوب نے رینجرز ہیڈ کورٹر مین پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ گزشتہ رات رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں خمیسوگوٹھ میکاسا سینٹر گلستان جوہر اورنگی ٹاون پہلوان گوٹھ سلطان کمپلیکس اور دیگر علاقوں میں کاروائی کی جبکہ رات بھر پورے شہرمیں اور خاص طورلیاری اور گردونواح میں سخت اسنیپ چیکنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا کاروائی کے دوران 14افراد کو گرفتارکیا گیا گرفتارکیے جانےوالے افراد میں 79مخلتف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پچاس کلو چرس اور بیس کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ ان کے زیر استعمال تین بغیرکاغزات کی گاڑیاں اور بھتہ وصولی سے متعلق چند دستاویزات بھی برامد ہوئیں
بریگیڈیئر وسیم ایوب کا کہنا تھا کہ رینجرز کے پولیس سے اچھے تعلقات ہیں اور معلومات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے اور انٹیلی جنس کی اطلاعات پر ہی آپریشن کیا جارہا ہے کہیں رینجرز خود آپریشن کررہی ہے اور کہیں پولیس کی مدد کررہی ہے