کوہاٹ: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق
کوہاٹ(نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقہ درے وال بانڈہ میںراستے میں پتھر ڈالنے اور بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ معمولی تنازعہ پر دو فریقین کے افراد پہلے گتھم گتھا ہوئے پھر ہاتھا پائی کے دوران طیش میں آکر دونوں فریقین کے افراد نے ایک دوسرے پراچانک فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک فریق کی طرف سے پولیس کانسٹیبل علائوالدین اور دوسرے فریق کے دلاور خان اور امان اللہ موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں دوسرے فریق کے دو افراد رشید اور شہر یار زخمی ہوئے۔ بعدازاں ایک زخمی رشید لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔بعدازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل اور اقدام قتل کے ان مقدمات میں نامزد چار ملزموں پولیس کانسٹیبل ریاض الدین ، حبیب الرحمان،نوید اور مجروح شہریار کو گرفتار کر لیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیر تفتیش شروع کر دی ہے۔