انجن خرابی: اکبر بگٹی ایکسپریس 2 گھنٹے جہانیاں سٹیشن پر رکی رہی
جہانیا(نامہ نگار) اکبر بگٹی ایکسپریس کے لئے جہانیاں سٹیشن بھاری پڑ گیا، کوئٹہ سے جہانیاں تک 5 انجن خراب ہوئے،ٹرین 7 گھنٹے لیٹ، مسافروں کا احتجاج، جہانیاں اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اکبر بگٹی ایکسپریس کوئٹہ سے چلی تو جہانیاں تک پہنچتے اس کے5انجن فیل ہوئے جس کی وجہ سے ٹرین 2گھنٹے جہانیاں اسٹیشن پر کھڑی رہی، مسافروں اقبال خان، فروزخان، امجدبلوچ،نجیب اللہ ودیگر نے بتایا کہ ٹرین بار بار انجن فیل ہونے سے 7گھنٹے لیٹ ہے، اسی ٹرین سے جہانیاں سٹیشن کے قریب نامعلوم مسافر گر کر شدید زخمی ہو گیاجسے ریسکیونے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔