سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں
کھوئی رٹہ( نامہ نگار)بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزادکشمیر یوتھ ونگ ضلع کوٹلی سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار مظہر امین نے گزشتہ روز جونا کے مقام پر تحریک انصاف یوتھ کے نوجوانوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے دنیا کے ہر کونے میں جاکر کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑنا اور عالمی طاقتوں کو ملین مارچ کے ذریعے یہ پیغام دینا کہ کشمیری عوام کے ساتھ مودی ظلم اور زیادتی پر آواز بلند کی بھارت ر آئے روز کشمیر یوں کے خون کی ہولی کھیلنا انتہائی گھٹیا روش ہے جوکہ کشمیریوں کے ساتھ کھلی دہشت گردی (صفحہ6 بقیہ35)
ہے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما تحریک انصاف ساجد ایڈووکیٹ ،چوہدری مہربان ،چوہدری ظہور الہیٰ اور دیگر یوتھ ونگ کے نوجوان بھی موجود تھے ۔