پاکستان‘ ایران گیس پائپ لائن بلوچستان سے گزاری جائے: اسلم رئیسانی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ ایران‘ پاکستان گیس پائپ لائن کو بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے گزارا جائے‘ کوئٹہ میں جاری بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے لئے قدرتی راستہ بلوچستان سے گزرتا ہے‘ تینوں ممالک کی حکومتیں اسی راستے سے گیس پائٹ لائن گزارنے کے منصوبے کو حتمی شکل دیں تاکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اور ٹیکس فری زون گوادر میں صنعتوں کے قیام میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن بلوچستان سے گزرنے سے اس کی طوالت میں کمی آئے گی کیونکہ یدگر روٹس کے مقابلے میں اس کا فاصلہ کم ہے۔