بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نئے امن عمل کے منصوبے پر غور شروع کر دیا

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کر رہی ہے اور گزشتہ تین برسوں میں پہلی بار حریت پسندوں کو مذاکرات کی دعوت دی جائے گی ۔یہ بات بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک سینئر حکومتی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ میں کہی ہے ۔