بلوچوں کیساتھ آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے: براہمداغ بگٹی

نوشکی (ثنا نیوز) بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ ریاستی فورسز بلوچوں کے ساتھ آگ اور خون کی ہولی کھیل رہی ہیں‘ بے گناہ بلوچوں کو گولیوں اور بلوچ نوجوانوں طالب علموں کو غائب کرکے زندان میں تشدد بنایا جا رہا ہے۔ انکا یہ بیان بی آر بی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران پڑھ کر سنایا۔ شیر محمد بگٹی نے براہمداغ بگٹی کا پیغام سناتے ہوئے کہاکہ بلوچ قوم ریاستی مظام اور ظلم و جبر کو برداشت کرکے حوصلے کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ انہوں نے نوشکی سے نوجوان رہنما جہانزیب جمال دینی کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔