آزاد کشمیر کا سیاسی بحران‘ وزیراعظم اور سردار عتیق میں معاملات طے پا گئے

باغ (آن لائن)آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، پی ایم ایل اور مسلم کانفرنس (فاورڈ بلاک) کے وزراءنے اپنے حکومتی فرائض ادا کرنے سے انکار کرنے اور فارورڈ بلاک کے صدر راجہ فاروق حیدر کی طرف سے وزیراعظم سردار یعقوب کو ملاقات کا وقت دینے سے انکار کے بعد سردار یعقوب او رفاورڈ بلاک کے درمیان خلیج حائل ہوگئی ہے ،سردار یعقوب خان نے اپنی وزارت عظمی بچانے کے لئے اندرون خانہ سردار یعقوب خان نے سردار عتیق سے مدد طلب کر لی ہے ۔ ذرائع نے یہ بتایا کہ سردار یعقوب اور سردار عتیق احمد کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور اس فارمولے کے تحت سردار یعقوب خان حکومت کی حمایت کی جائے گی اور عدم اعتماد کی صورت میں سردار یعقوب خان کا ساتھ دیا جائے گا اور سپیکر شاہ غلام قادر کے خلاف عدم اعتماد میں سردار عتیق احمد اورفرینڈز گروپ سے تعاون حاصل کریں گے ۔