شوہرکے مظالم کا شکار خاتون عدالتی حکم پر شیر خوار بچے سمیت باز یاب
ڈگری (نامہ نگار) ڈگری پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پر صوفی آباد کے قریب گاﺅں پر چھاپہ مار کر عورت کو 6 ماہ کے بچے سمیت بازیاب کرا لیا۔ صوفی آباد کے محمد عباس قمبرانی نے سیشن کورٹ میرپور خاص میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ کچھ عرصہ قبل صوفی آباد کے عبدالستار قمبرانی سے میری بیٹی طاہرہ کی شادی ہوئی تھی جس سے اس کا 6 ماہ کا بچہ بھی ہے اب یہ شخص بیٹی پر تشدد کرتا ہے اور قید میں رکھے ہوئے ہے۔ طاہرہ قمبرانی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر معزز عدالت نے اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دےدی۔