ٹھٹھہ پولیس کو عوام سے رویہ درست رکھنے کی ہدایت
گھارو (نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز‘ چوکی انچارجز‘ ٹریفک اور سی آئی اے حکام کو عوام کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا حکم دیا ہے‘ رشوت کی کمپلین یا بھتہ لینے اور منشیات‘گٹکا‘ چرس‘ کچی شراپ پولیس کی سرپرستی کی شکایات پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔