کراچی میں ایک مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔

لانڈھی کے علاقے مجید  کالونی میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے جب ایک مکان پرچھاپہ مارا تو وہاں گھات لگائے ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار فیض رسول اورمولا بخش جاں بحق جبکہ ایک کانسٹیبل محمد فیاض زخمی ہوگیا۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تینوں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔