پشاور :دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے سرکاری سکول کی عمارت تباہ

پشاور (اے ایف پی) پشاور کے علاقے متھرہ میں سرکاری سکول کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی رات متھرہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں تیری پایان گائوں میں ایک سرکاری سکول کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔