صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں 50 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
خانیوال (خبرنگار) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں 50 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ پروکیورمنٹ آفیسر، ایڈمن آفیسر، شماریاتی آفیسر، آڈٹ آفیسر، کوالٹی انشورنس آفیسر، ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت دیگر خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔