اکبر بگٹی ایکسپریس کا انجن 5 بار فیل ٹرین 8 گھنٹے لیٹ‘ مسافروں کا احتجاج
جہانیاں(نامہ نگار) کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کا جہانیاں کے قریب انجن فیل ہو گیا ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،ٹرین میں بارات بھی شامل تھی،ایک گھنٹہ تاخیر سے ٹرین روانہ کی گئی،مسافروں کا اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ ،وزیر ریلوے کے خلاف نعرے بازی۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ سے لاہو رجانے والی23اپ اکبر بگٹی ایکسپریس کا جہانیاں کے قریب پرویز والا اسٹیشن پر انجن فیل ہو گیا جس پر ٹرین ویرانے میں کھڑی ہو گئے بعد ازاں متبادل انجن لگا کر ٹرین کو واپس جہانیاں اسٹیشن لایا گیا،مسافروں نے جہانیاں اسٹیشن پر شدید احتجاج کیا اور وزیر ریلوے سعد رفیق کے خلاف نعرے بازی کی،ٹرین میں لاہور جانے والی بارات بھی شامل تھی،مسافروں نے بتایا کہ کوئٹہ سے جہانیاں تک پانچ مرتبہ انجن فیل ہو چکا ہے اور اب تک یہ ٹرین 8گھنٹے لیٹ ہو چکی ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین کے انجن کو مرمت کے بعد لاہور کی جانب روانہ کر دیا گیا۔