وزیراعلیٰ شہبازشریف کل لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
کوٹ سلطان(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف 23 جنوری کو لیہ اآئیں گے،نالہ کریک پر ہیڈ ریگولیٹرکا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے،ایم این اے سید ثقلین بخاری اور صوبائی وزیر اعجاز اچلانہ بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،انتظامات مکمل کر لئے گئے،کوٹ سلطان میں ایم این اے سید ثقلین بخاری نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ان کا صوبائی وزیر مہر عجاز اچلانہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے،ایسی کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف23 جنوری بروز منگل لیہ کا دورہ کریں گے،جہاں دریائے سندھ پر نالہ کریک پر ہیڈ ریگولیٹر کے قیام کا افتتاح کریں گے،جس پر 53 کروڑ روپیہ لاگت آئے گی،بعد ازاں وہ میلاد گرائونڈ میں ایک بڑے جلسہ سے 2 بجے دن خطاب بھی کریں گے،جس میں مزید ترقیاتی کاموں کی تعمیر کے اعلانات متوقع ہیں،دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،مسلم لیگی کارکنوں نے بڑے پیمانے پر شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔