دہشت گردی ناسور بن گئی، اسکی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا: یوسف رضا گیلانی

پشاور (آئی این پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کےلئے ناسور بن گئی، اس کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، فوجی آپریشن دہشت گردی کا واحد حل نہیں، پاکستان کسی کی نہیں اپنی جنگ لڑ رہاہے، دہشت گردی جیسے مسائل کا حل مل کر تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو احساس ہو گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری ہے، ملک کےلئے سکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں، جنگیں قومیں نہیں فوجیں لڑتی ہیں، ہمیں کسی پر تنقید نہیں کرنی یہ قومی مسئلہ ہے، صوبائی حکومت کے پاس زیادہ وسائل نہیں، آئی ڈی پیز کے مسئلے پر مرکزی حکومت کو تعاون کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا سکول پر حملے سے ہمارا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی ہیں، انہیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا، سیاسی قائدین کو بھی اختلافات بھلا کر متحد ہو نا چاہیے تا کہ اس لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے۔
یوسف رضا گیلانی